ابنا: لبنان میں شام کے سفیرعبد الکریم علی نے جنگ مخالف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام مخالف صہیونی، تکفیری اور امریکی محاذ عنقریب نابود ہوجائے گا اور شام سربلند اور پائداررہےگا۔ شام کے سفیر نے کہا کہ شامی قوم اورحکومت کے خلاف ہر قسم کے پیشرفتہ ہتھیار استعمال کرنے کے لئے دہشت گردوں کو دیئے گئے ہیں ۔ شام کے سفیر نے روس، چین اور ایران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ روس، چین اور ایران نے شام کے خلاف جنگ کو روکنے کے لئے بہت کوشش کی اور اس میں انھیں کامیابی بھی ملی ۔ اس کانفرنس میں روس کے سفیر نے بھی شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس شام کے خلاف طاقت کے استعمال کے خلاف ہے اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کو دہشت گردوں کی حمایت بند کردینی چاہیے۔......./169
16 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463888
لبنان میں شام کے سفیر نے جنگ مخالف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام مخالف صہیونی، تکفیری اور امریکی محاذ عنقریب نابود ہوجائے گا اور شام سربلند اور پائداررہےگا۔